• news

شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس کا انتظام

لاہور(نیوز رپورٹر) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ پاکستان/بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پرشائقین کو سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار نے تمام تر انتظامات کو مانیٹر کیا۔ شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے 68 بسز کا انتظام کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے کرکٹ سیریز کے حوالے سے شہر میں امن وامان اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ لاہور اور راولپنڈی میں کرکٹ میچوں کے دوران سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اورشہر میں ٹریفک پلان اس طرح ترتیب دیا جائے کہ عوام کے لیے کم سے کم مسائل پیدا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن