خواتین معاشرے کا اہم ستون‘ ہر شعبے میں نمائندگی ضروری ہے: پرویز الٰہی
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ سے بہاولپور خواتین چیمبر آف کامرس کی صدر شیریں ارشد کی قیادت میں وفد نے یہاں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں عالیہ خان‘ رابعہ ارشد خان‘ نگہت محمود‘ افشاں کلیم‘ فاطمہ دیوان‘ میڈم یاسمین شامل تھیں۔ وفد نے سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کو اپنے شعبوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا نہایت اہم ستون ہیں‘ ہنرمند خواتین کو ترقی کیلئے آگے بڑھے کی ضرورت ہے۔ سیاست‘مذہب اور تعلیم سمیت ہر شعبہ میں خواتین کوکردار اداکرنا چاہئے۔