عراق میں مسیحی امدادی ادارے کے لیے کام کرنے والے چار غیر ملکی رضاکار لاپتہ
بغداد(این این اائی)عراق میں ایک مسیحی امدادی ادارے کے لیے کام کرنے والے چار غیر ملکی رضاکار لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ادارے کی جانب سے اس بارے میں گزشتہ رو زمطلع کیا گیا، لاپتہ ہونے والوں میں تین فرانسیسی شہری ہیں جبکہ ایک عراقی ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا انہیں کسی نے اغوا کیا ہے۔ یہ تمام افراد دارالحکومت بغداد میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے۔