مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور لال بیگ دیکھ کر برہم
کراچی (نیٹ نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مہوش حیات نے بتایا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی جب کہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے یہاں پہلی بار آنے والوں کے ذہنوں پر کیا تاثر قائم ہوتا ہوگا۔تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی بنیادی سہولتیں ہیں ،آئیں ہم سب اپنے عمل کو ٹھیک کریں۔