• news

جسٹس سسٹم کی فعالیت میں سب کو کردار ادا کرنا ہو گا: اطہر من اللہ

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے کرمنل جسٹس سسٹم میں بھی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں کرمنل جسٹس سسٹم کو فعال بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ فوجداری نظام عدل کے فعال نہ ہونے سے معاشرے کو نقصان ہو گابحیثیت ججز ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقہ سے سر انجام دینا ہو گاہمیں پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہو گاانصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاآئین پاکستان 1973 میں بناآئین کے مطابق فوری اور سستے کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے کیا یہ حق انہیں فراہم کیا جا رہا ہے؟ ماڈل کورٹس کا قیام فوری اور سستے انصاف کی جانب ایک قدم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا شکر گزار ہوں کہ وہ اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں۔ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی حیات علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ ہفتہ کے روز بھی کام کرتے ہیں جس سے ہمیں ہمت ملتی ہے ان کو اس طرح کام کرتا دیکھ ہم میں بھی کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیںاگر چیف جسٹس ہفتہ اور اتوار کا دن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں تو ہمیں بھی ملک کے قانونی نظام کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز کی تربیت کیلئے 7 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاہمارا مستقبل آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے انصاف کی فراہمی میں آپ لوگوں کا کلیدی کردار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن