• news

پرویز الٰہی بزدار کے تعلقات بہترین فارورڈ بلاک کا مسئلہ حل ہوجائے گا: راجہ بشارت

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک کا آئندہ آنے والے دنوں میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔ فارورڈ بلاک نے پی ٹی آئی یا عثمان بزدار کے ساتھ اختلافات کی بات نہیں کی ہے ان کے اپنے مسائل ہیں۔ پرویز الہی اور عثمان بزدار کے ساتھ تعلقات بہترین رہے ہیں۔ دس سال بعد ایسی حکومت آئی جو صحافیوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ چند دنوں پہلے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کا معاملہ ہوا پنجاب اسمبلی پریس گیلری کا بھی بائیکاٹ کیاگیا۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان بھی ہمراہ تھے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے مزید کہا اس بات کااعتراف کروں گا کہ صحافی برادری کے مطالبات درست ہیں پہلی بار زیادتی نہیں ہوئی زیادتیوں کا تسلسل ہے۔ ٹریفک وارڈن کی زیادتیوں پر توجہ دلائی ہے۔ ٹریفک وارڈنز ایس او پی سے ہٹ کر موبائل سن رہے ہوتے ہیں اور ویڈیو بناکر وائرل بنا دیا ہوتا ہے۔ ٹریفک آفیسر کی سوشل میڈیا پر پوسٹ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ جائز مطالبات کا ازالہ کیا جائیگا سوموار کو ارشد انصاری قیادت میں وفدکل پیر کو وزیراعلی سے ملاقات کرے گا اس حالات بارے بتایا جائیگا۔ صحافی احتجاج نہ کریں وہ آپکا جمہوری حق ہے اب درخواست ہے کہ حالات کو نارمل کریں یقین دہانی کرواتے ہیں اپنی کمٹمنٹ پر قائم ہیں آپکے وکیل کے طور پر وزیر اعلی سے بات کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا راولپنڈی اور صحافی حلقہ ہے میرے ووٹر اور صحافیوں سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا۔ صحافتی کمیونٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا تھا اکثر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خلاف ورزی ہو جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس کا کام نہیں صحافیوں کو پکڑ کر موبائل سے فوٹیج بنائی جائے اور وائرل کی جائے۔کسی سرکارء اہلکار ٹریفک وارڈن کو اجازت نہیں صحافیوں اور حکومت سے معاملات میں کوئی رخنہ ڈالیں۔ پرسوں عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن