• news

پشاور: بڑی کے رشتہ سے انکار پر کم سن چھوٹی بہن سے زبردستی نکاح‘ ملزم گرفتار

لاہور (نیٹ نیوز) پشاور میں بڑی بہن کے رشتے سے انکار پر پڑوسی کے بیٹے نے اس کی کمسن بہن سے زبردستی نکاح کر لیا۔ زبردستی نکاح کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے شاہ عالم میں پیش آیا، جہاں شہری سید محمد کی درخواست پر مرکزی ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سید محمد کا درخواست میں کہنا تھا کہ پڑوسی کے لڑکے کو بڑی لڑکی کا رشتہ دینے سے منع کیا تو عدم موجودگی میں ناسمجھ اور کمسن چھوٹی بیٹی سے نکاح کیا اور اس کا دعوے دار بن گیا۔ پولیس کے مطابق ندیم نامی شخص نے کم عمر لڑکی شیمہ کے ساتھ زبردستی نکاح کر لیا تھا جس کے بعد ملزمان اور نکاح پڑھانے والے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن