• news

پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ 454 ماڈل کورٹس نے آج 25 جنوری 2020 کو مجموعی طور پر 399 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جس کی تفصیل یوں ہے کہ 177 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 28 اور منشیات کے 64 مقدمات یعنی 92 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 327گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔
پنجاب میں قتل کے11 اور منشیات کے35 اسلام آباد میں منشیات کے 4، سندھ میں قتل کے 16 اور منشیات کے 16، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 1 منشیات کے 9 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔1 مجرم کو سزائے موت اور 10 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ دیگر 35 مجرمان کو کل 71 سال10 ماہ 29 دن قید اور 3300510 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 123 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 131 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے۔ 154 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 176مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے364 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 60 مجرمان کو 41سال، 1 ماہ اور 8 دن قید اور758206 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن