• news

20 امریکی ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا

نیویارک (اے پی پی) امریکہ کی 20ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے تھری پرنٹیڈ گن کی اشاعت کی اجازت دینے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے ۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ اس لئے دائر کیا گیا ہے تاکہ ٹرمپ حکومت تھری ڈی پرینٹیڈ گن کی ڈیزائنوں کی انٹرنیٹ پر اشاعت پر پابندی عائد کردے۔ امریکہ کی 20 ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے درخواست دائر کر کے ہتھیاروں کی تھری ڈی ڈیزائن کو انٹرنیٹ پر شائع کرائے جانے کی ٹرمپ حکومت کی کوشش کو چیلنج کیا ہے۔نیویارک کی اٹارنی جنرل لیشیا جیمس نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ان ڈیزائنوں کی اشاعت ہونے سے ہر کسی کے لئے ان ڈیزائنوں کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود ہی ہتھیار بنانے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔امریکہ کی فیڈرل عدالت نے نومبر2019 ایک فرمان جاری کر کے ہتھیاروں کے ڈیزائن شائع کرنے پر پابندی لگا دی تھی اس کے باوجود ٹرمپ حکومت ، نئے قانون بنا کر اس عدالتی حکم سے بچتے ہوئے یہ کام کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن