رکن پور: ناقص سیوریج سسٹم، شہری جنازہ بھی گندے پانی سے لے جانے پر مجبور
رکن پور(خبر نگار) رکن پور کا سیوریج سسٹم اہل علاقہ کے لئے وبال جان بن گیا سیوریج کا گندا پانی لوگوں کے گھرو ں اور گلیوں میں داخل ہو گیا۔ گلیوں میں راستہ نا ہونے کے باعث لوگ اہل علاقہ جنازہ بھی پانی سے گزر کر لے جانے لگے اس دوران شہری انتظامیہ پر پھٹ پڑے اور ووٹ لے کر علاقہ سے غائب ہوجانے والے سیاستدانوں کو کوستے رہے۔ سیوریج کے پانی سے محلہ سادات، محلہ درکھاناں ، محلہ عید گاہ، محلہ موہانہ مکمل طورڈوب چکے ہیں۔ اہل علاقہ گھروں سے باہر بھی نہیں نکل سکتے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی رحیم یار خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ یہ حلقہ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کا آبائی حلقہ ہے اوروہ اسی حلقہ سے جیتنے کے بعد صوبائی وزیر خزانہ منتخب ہوئے تھے لیکن وہ الیکشن جیتنے کے بعد اپنے حلقہ سے مکمل طور پر غائب ہو گئے ان کا ملنا صرف سابق چیئرمینوں تک محدود ہے۔