• news

14 وارداتیں، لاکھوں کی نقدی، زیورات و قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہورمیں 14 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ۔ تفصیلات کے مطا بق ڈیفنس بی میں ڈاکوئوں نے اشر ف کے گھر سے4لاکھ روپے ،ستو کتلہ میں اشتیاق کے گھر سے 3لاکھ،شفیق آ با دمیں ذوالفقا ر کے گھر سے2لاکھ40ہز ار روپے،شا لیما ر کے علا قہ میں فاروق کے گھر سے2لاکھ، کوٹ لکھپت میں کاشف کے گھر سے اڑھائی لاکھ، اچھر ہ میں فر ید کے گھر سے 1 لاکھ 30ہزار، پر ویز کی فیملی سے ایک لاکھ10ہز ار کی نقد ی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،نو اب ٹا ئو ن میں مجیدکی فیملی سے 30ہز ار، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا،چوروں نے بر کی اورگلشن اقبا ل سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ، اسلام پورہ، وحدت کالونی اورمنا واں سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن