حکمران شریف برادران کے منصوبوں کا باربارافتتاح کررہے ہیں:ذیشان رفیق
لاہور(نیوزرپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور گھی کی قیمتوں کے بعد آٹے اور چینی نے حکومت کی نالائقی کا پول کھول دیاہے۔پنجاب حکومت ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔سولہ ماہ کے دوران بزدار حکومت ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکی۔نواز شریف اور شہبازشریف کے منصوبوں کے بار بار افتتاح کیے جارہے ہیں۔پنجاب میںمہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔آزاد ارکان کو جہاز میں بنی گالہ پہنچانے والے آج چینی مافیا بن چکے ہیں۔جہانگیرترین نے ایک ماہ میں چینی سے اربوں روپے اکٹھے کرلیے ہیں۔پنجاب میں آٹے کا بحران حکومتی مافیا کی سازش ہے۔حکومتی وزراء کہتے ہیں پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔وزیراعظم آٹے کے بحران پرمیٹنگز کیوں کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما نے کہا پاکستان کومعاشی طور پر کمزور کرنے میں حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاںوجہ بنی ہیں۔