• news

ہمیں نسل نو کو تعلیمات مصطفے ؐ سے روشناس کرانا ہو گا:میاں مستفیض

شرقپور شریف (نامہ نگار ) ہمیں نسل نو کو تعلیمات مصطفے ؐ سے روشناس کرانا ہو گا دورے حاضر میں بے راہ روی کا شکار نوجوان دین سے دورجارہا ہے ان کی اصلاح نہایت ضروری ہے زندگی کے ہر شعبہ میں رسول اللہ ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے نبی کریم ؐ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو ہدایات کی راہوں پر ڈالا اور انہیں انسانیت کے اعلی اصولوں سے وابستہ رکھا آپ نے مدنیہ کی صورت میں عدل و انصاف حقوق العباد پر مبنی ایک مثالی ریاست قائم کرکے بہترین سیاسی نظام بھی قائم کیا ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی پیشوا صاحبزادہ میاں مستفیض شیر محمد شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شیرربانی شرقپور شریف نے جامع مسجدیارسول ؐ شیخانہ کھوہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری نثار احمد، ملک محمود نورکا ،فیاض احمد وٹو ،ایم الیاس ملک ، کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگیوں میں انقلاب لانا ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن