• news

گوجرانوالہ میں بچے سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے:سارہ احمد

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے گوجرانوالہ میں نرسری کلاس کے بچے کے ساتھ ذیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔ گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے کی فیملی سے فوری رابطہ کرکے ہر ممکن مدد فراہم کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اس حوالے سے سارہ احمد کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں نرسری کلاس کے طالبعلم سے ذیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیورو کی ٹیم ذیادتی کا شکار بچے کے والدین اور پولیس سے رابطے میں ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ بچے کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور اس معاملے میں متاثرہ خاندان کو بیورو کی جانب سے مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن