• news

متنازعہ قانون سے بھارت ٹوٹ جائے گا:زاہدحبیب قادری

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ بھارت کایوم جمہوریہ منانا جمہوریت کی توہین ہے،متنازعہ شہریت قانون سے بھارت ٹوٹ جائے گا،نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر بھارت کونسا یوم جمہوریت منانا رہا ہے؟اسی لاکھ کشمیری مسلمانوں کو جیل نما ء وادی میں قید کر کے جمہوری و انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ،سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان قوم کو بتائیں کیا پاکستان کشمیر کے موقف سے ہٹ چکا ؟کیا پاک چین راہداری ختم ہوچکی ہے؟ڈیم کی کہانی ختم ہوگی؟مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ ہے کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔مودی سرکار خطے کی سالمیت کے ساتھ کھیل رہی ہے،بھارت نے پاکستان پر کہیں بھی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن