شیخوپورہ: خواتین کے حقوق کی اہمیت کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)کمیونٹی سپورٹ کنسرن کے کوآردینیٹر ناصر حبیب نے کہا ہے کہ کمیونٹی سپورٹ کنسرن غیر سرکاری فلاحی ادارہ صوبہ پنجاب میں پچھلے اٹھائیس سال سے معاشرے کی خاص طور پر محر و م طبقے کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے یہ ادارہ صحت، بچیوں کی تعلیم، حقوق و فرائض کی آگاہی، قانونی مشاورت، عورتوں پر تشددکا خاتمہ، معاشی ترقی کیلئے چھوٹے پیمانے پر قرضے کی فراہمی جیسے پروگرام چلا رہا ہے کمیونٹی سپورٹ کنسرن ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ اور شرقپورکے 30 دیہاتوں میں "پنجاب میں خواتین کے حقوق اور صلاحیتوں کے فروغ کا پراجیکٹ " پر کام کر رہا ہے اس پراجیکٹ کے تحت کمیونٹی سپورٹ کنسرن نے خواتین کے سماجی ،سیاسی اور قانونی حقوق کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ ،سیمینار اورمختلف پروگرام کا انعقاد کرے گی تاکہ علاقے میں خواتین کے حقوق کے بارے آگاہی میں اضافہ ہو نیز تشدد کا شکار خواتین کو انصاف مل سکے ، آج کل کے دور میں میڈیا کے اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیونٹی سپورٹ کنسرن کے پروجیکٹ آفس شیخوپورہ میں خواتین کے حقوق کی اہمیت کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میںمس شبانہ بھٹی، میڈم راحیلہ کامران ، میڈم فضیلت، میڈم رضیہ ، میڈم کنول، مس نینا، مس شہرین مرہم، محمد زمان خان، شیخ عظیم علی، سید علی معظم رضوی، سید علی حیدر رضوی سمیت صحافیوں،وکلاء ،اساتذہ اور منتخب نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔