باجوڑ ایجنسی میں 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکے، پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ، نیٹ نیوز) باجوڑ کی تحصیل سالار زئی کے علاقہ درہ میں 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے باجوڑ سکاؤٹس اور پولیس کے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک دوسرا دھماکا ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں تحصیل سالار زئی کے علاقہ درہ میں دو بم دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ پہلے دھماکے میں باجوڑ سکاؤٹس اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے، سرچ آپریشن اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے دوران دوسرا بم دھماکا ہوا۔ دوسرے بم دھماکے میں پولیس کا ایک سپاہی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں ڈسٹرک ہسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔