• news

شہریت قانون: کیرالہ میں لاکھوں افراد کی 620 کلو میٹر زنجیر، کئی شہروںمیں ریلیاں

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ + کے پی آئی) بھارتی ریاست کیرالہ میں متنازعہ شہریت ترمیم قانون کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ کیرالہ میں لاکھوں افراد نے 620 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنا ڈالی۔ نوبیاہٹا جوڑوں نے بھی شرکت کی۔ شہری سڑک پر ایک قطار میں کھڑے نظر آئے۔ وزیراعلیٰ پنیا رائے وجیان نے بھی متنازعہ قانون کیخلاف احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئین کے تحفظ کے عنوان سے ممبئی‘ حیدر آباد اور کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اترپردیش میں شہریت قانون کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ 100 خواتین پر مقدمہ‘ 10 افراد کو پکڑ لیا گیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا شہری ڈٹ جائیں آئین کیخلاف سازش کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن