فیروزوالہ:دریا سے خاتون کی نعش برآمد
فیروزوالہ (نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ دریائے راوی سے نا معلوم بتالیس سالہ خاتون کی نعش ملی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال بجھو ا دی متوفیہ کی شناخت نہ ہو سکی پولیس کے مطابق نعش پرانی معلوم ہوتی ہے۔ تاہم اصل حقائق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد آئیں گے۔