• news

موبائل پولیس خدمت مرکز خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش

لاہور(نامہ نگار) موبائل پولیس خدمت مرکز شہر میںمختلف مقامات پر روزانہ 8 بجے صبح تا سہ پہر4 بجے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ پولیس خدمت مراکز پر ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں بھی وصول کی جارہی ہیں۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرمین گیٹ یو ای ٹی گجر پورہ، منگل بھوگیوال چوک شالیمار ،بدھ ایجر ٹن روڈ سول لائن،جمعرات ای ایم ای سو سائٹی چوہنگ اوربروزجمعہ اسلام نگر سٹاپ (مین ملتان روڈ)سندر فرائض سرانجام دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن