• news

پولیس میں ٹیلی کمیونیکیشن برانچ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ایس ایس پی ٹیلی

لاہو(نامہ نگار ) ایس ایس پی (ٹیلی کمیونیکیشن) پنجاب صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں ٹیلی کمیونیکیشن برانچ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے۔ تمام تبادلے برابری اور میرٹ پر کئے جائیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی احسن یونس اور ایس پی انویسٹی گیشن کے ساتھ پولیس دربار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے شفاف پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ملازمین سے 8 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لی جائیگی۔ چند روز پہلے38 کانسٹیبلز کو ترقی دی گئی جبکہ 45 مزید کانسٹیبلز کو ترقی دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا عمل شروع کردیا گیا۔ صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے۔ جبکہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن