گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پیروفورس کا کانسٹیبل جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈپر پک اپ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پیروفورس کا کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیروفورس میں تعینات 29 سالہ کانسٹیبل مزمل موٹر سائیکل پرفیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈپر پیکجز مال کے قریب جارہا تھا کہ اسے تیز رفتارپک اپ گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔زخمی کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے ۔علاوہ ازیں ڈولفن اہلکاروں نے فرار ہونے والے پک اپ ڈرائیور نعیم ذوالفقار کو تعاقب کرکے گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے ۔واقعہ پر سی سی پی لاہور نے اظہار افسوس کیا۔