فیروز والہ:ٹریفک حادثات ایک شخص جاں بحق،10زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سیکھم نہر کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں کار سوار ذکاء اللہ ہلاک اوربچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ کالا خطائی روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔