آسٹریلین اوپن:راجر فیڈرر نوواک جوکووچ، ایشلے بارٹی پیٹرا کویٹووا کوارٹر فائنل میں داخل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)راجر فیڈرر اور نویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ویمنز سنگلز میں ایشلے بارٹی اور پیٹرا کویٹووا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہنگری کے مارٹن فکوسووچ کو 4-6 ، 6-1 ، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو 6-3، 6-4 اور 6-4 شکست دی اور کوارٹر فائنل میں سیٹ پکی کرلی۔