انڈر19ورلڈ کپ ،قومی ٹیم آج ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کریگی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)قومی انڈر 19ٹیم (آج) پیر کو جوہانسبرگ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کریگی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 ٹیم اتوار کوروز پوچیف اسٹروم سے جوہانسبرگ پہنچی ۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ پیر سے جوہانسبرگ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔دو مرتبہ کی چمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم، افغانستان انڈر19 ٹیم کیخلاف میچ 31 جنوری بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلے گی۔اسکواڈمیں اوپنرز میں عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان )،مڈل آرڈرز میں محمد حارث ( پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور )،وکٹ کیپر،روحیل نذیر(کپتان) ،آلرانڈرز میں عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم ( لاہور )،اسپنرزمیں عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)،فاسٹ بالرز میں عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین ( ملتان)ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، را افتخار انجم (بالنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد ( ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید ( میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری شامل ہیں ۔