نئے چیف الیکشن کمشنر نے حلف اٹھا لیا، ووٹ کی عزت یقینی بنائیں گے: سکندر سلطان
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی جہاں چیف جسٹس گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔ سکندر سلطان راجہ 5 سال کیلئے چیف الیکشن کمشن مقرر ہوئے ہیں۔ صدر مملکت کی توثیق کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات میری ذمہ داری ہیں، جب بھی انتخاب ہو گا، شفافیت اولین ترجیح ہو گی۔ صحافی کے انتخابات کے حوالے سے سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد کب ہونا ہے، یہ سوال مجھ سے متعلقہ نہیں۔ ایک صحافی‘ سوال کیا کہ کہا آپ ووٹ کی عزت یقینی بنائیں گے‘ انہوں نے جواب دیا جی وووٹ کی عزت یقینی بنائیں گے۔