علامہ شاہ احمدنورانیؒ کی اہلیہ انتقال کرگئیں
کراچی (نیوز رپورٹر) حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ کی اہلیہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے رحلت فرماگئیں،مرحومہ شہزادہء قطب مدینہ حضرت مولانافضل الرحمان مدنی کی صاحبزادی اور جانشین امام نورانی صاحبزادہ علامہ شاہ محمدانس نورانی صدیقی وصاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی صدیقی کی والدہ تھیں۔مرحومہ کے سانحہء ارتحال پر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پیر عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید عرفان شاہ مشہدی، صوبائی امیرمفتیء اعظم سندھ مفتی محمدجان نعیمی،امیرکراچی مفتی محمدعبدالعلیم قادری، ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمدزبیر ہزاروی، تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان سندھ کے صدر مفتی نذیر احمدجان نعیمی، مولاناخادم حسین نعیمی ودیگر نے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے بلندیء درجات اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔علاوہ ازیں متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل محمدشکیل قاسمی، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری،صدر علامہ مرزایوسف حسین، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ علی کرارنقوی، علامہ شاہدین اشرفی،علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، علامہ سید سجادشبیر رضوی ، علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی، علامہ سید محسن کاظمی، پروفیسر سعید احمدسہروردی، پروفیسر ضیاء الدین، ڈاکٹرمحمودعالم آسی خرم فیضانی ودیگر نے علامہ شاہ محمدانس نورانی اور صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبلندیء درجات کی دعاکی ہے۔