ملک بچانے کیلئے مشکل اور تاریخ ساز فیصلے کرنا پڑے، حفیظ شیخ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کی زندگی بدلے گی پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے قرضے اور خسارے ورثے میں ملے ملک کو بچانے کیلئے مشکل اور تاریخ ساز فیصلے کرنا پڑے۔ کاروباری طبقے کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ دنیا میں وہ ممالک آگے بڑھے جس نے اپنے لوگوں پر توجہ دی کامیاب جوان پروگرام کی دس لاکھ درخواستوں میں دو لاکھ درخواستیں خواتین کی ہیں عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کو جتنا پھیلائیں گے پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا کوشش ہے ملک کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کیا جائے۔ نوجوان کامیاب ہوں گے تو پاکستان کامیاب ہوگا ۔