شاہدرہ: نمکو فیکٹری میں گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی، 4 مزدور جل گئے، 2 زخمی
لاہور‘ فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے ریلوے پھاٹک امامیہ کالونی کے قریب نمکو فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے زبردست دھماکہ ہوا جس سے آگ لگ گئی جس کے باعث فیکٹری میں کام کرنے والے 4 مزدور زندہ جل گئے۔ چاروں افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ دو زخمیوں کو میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ریسکیو کے عملہ نے آپریشن کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ ملبہ تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ مرنے والوں میں ایک مزدور کا نام زاہد ہے۔ آگ لگنے کے بعد فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے باعث فیکٹری میں موجود مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ رات گئے تک مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری رہا۔ مزید اموات کا خدشہ ہے۔