• news

چوہدری شجاعت سے سپیکر بلوچستان اسمبلی، عبد الحمید ڈوگر کی ملاقات

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عبد الحمید ڈوگر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی راہنمائوں اور اپنے ذاتی سٹاف کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر امتیاز احمد رانجھا نے کیا تھا، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک، لیبر ونگ کے صدر فیاض تبسم، اور دوسرے رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کی دارز ی عمر اور صحت کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی، پارٹی راہنماں نے چوہدری شجاعت حسین کو پھول بھی پیش کئے۔ ملک بھر سے سیاسی، سماجی شخصیات نے چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر پھول اور کیک بھیجے اور انکی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔ پارٹی راہنمائوں کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سیاست میں وضع داری کی اکلوتی مثال ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے قول و فعل سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن