• news

قصور میں غیرمعیاری مچھلی کھانے سے شہری بیماریوں کا شکار

قصور(نمائندہ نوائے وقت )تیز مصالحہ جات اور غیرمعیاری آئل سے تیارشدہ باسی مچھلی کی فروخت عروج پر ۔شہری بیمارہونے لگے جگہ جگہ مچھلی پوائنٹ کھل گئے محکمہ فوڈ پنجاب نے مکمل خاموشی اختیارکرلی چھاپوںاور چیکنگ کا سلسلہ بھی ختم کردیا عومی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مچھلی کی دکانوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔شہریوں نے بتایاکہ مچھلی کو کئی کئی دنوں تک فریز کیاجاتاہے لاہورسے سستے داموں مچھلی خرید کر لائی جاتی ہے جہاں پر اس مچھلی کوتیارکیاجاتاہے اس جگہ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن