نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا
ہملٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) بدھ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا 29 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 فروری کو مائونٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہونگے۔