• news

حارث رئوف بی بی ایل میں دھوم مچانے کو تیار ‘ آج آسٹریلیا جائینگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رئوف بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ حارث رئوف منگل کے روز بی بی ایل میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’فاسٹ بائولر 28 جنوری کو آسٹریلیا واپس جائیں گے اور ٹورنامنٹ کے باقی میچوں کیلئے میلبورن سٹارز کو جوائن کریں گے۔‘‘واضح رہے کہ حارث رئوف کو بی بی ایل میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا جہاں انہوں نے پہلے میچ میں 32 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں 27 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن