کھاد سیکٹر پر عائد گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں کمی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کھاد سیکٹر پر عائد گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں کمی کر دی گئی۔ پٹرولیم ڈویژن نے کھاد سیکٹر پر جی آئی ڈی سی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گیس کے بطور خام مال استعمال پر جی آئی ڈی سی میں 295 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی۔ جی آئی ڈی سی 300 روپے سے کم کر کے 5 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔ کھاد پیداوار میں گیس بطور ایندھن استعمال پر جی آئی ڈی سی میں 145 روپے فی ایم ایم سی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔ جی آئی ڈی سی میں کمی ای سی سی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔