• news

آئی جی سندھ کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد( خبر نگار) وفاق کا آئی جی سندھ کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن لگانے کا فیصلہ، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جایٔ گا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن امجد جاوید سلیمی 31 جنوی 2020کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ امجد جاوید سلیمی کی جگہ کلیم امام کو تعینات کیا جائے گا۔وزیراعظم اور آئی جی سندھ کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران بلاواسطہ ذمہ داری دینے پر اتفاق کیا گیا۔وفاق کی بیوروکریسی سے تعلقات استوار رکھنے کی کوششوں کا یہ تسلسل ہے۔ وفاقی حکومت کلیدی عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کے معاملات میں محتاط ہے۔ واضح ہو کہ ڈاکٹرکلیم امام کی پیشہ ورانہ مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے حکومت وفاق میں استفادہ کرے گی ۔ وہ 24اپریل2022کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیںگے۔موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان سابق آئی جی سندھ اللہ ڈینو جیسی محاذ آرائی پیدا نہ ہو کہ آئی جی سندھ صوبائی حکومت اور عدالتوں کے درمیان ایک ٹینس بال بن کر بے اختیار آئی جی بن جائے۔

ای پیپر-دی نیشن