افغانستان سے 2 راکٹ حملے: پاکستان نے طور خم بارڈر کئی گھنٹے بند رکھا
اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستان میں راکٹ حملہ ہوا ہے۔ سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے۔ ترجمان عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر چند گھنٹے بند رکھنے کے بعد گزشتہ رات کھول دیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر افغانستان سے 2 راکٹ فائر ہونے کے بعد بند کیا گیا۔