سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 11اپریل سے شروع
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) 29 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ گیارہ سے اٹھارہ اپریل تک کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ گیارہ اپریل کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ 12 اپریل کو کینیڈا کیخلاف کھیلے گی۔ 13 اپریل کو آرام کے دن کے بعد پاکستان ٹیم تیسرا میچ 14 اپریل کو کوریا اور 15 اپریل کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ 16 اپریل کو آرام کے دن کے بعد 17 اپریل کو آخری لیگ میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔ 18 اپریل کو فائنل سمیت درجہ بندی کے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان ملائشیا کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، کینیڈا، کوریا اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں سینئر ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اگلے ماہ کے شروع میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔