• news

سپورٹس کی ترقی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں:احسان بھٹہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے بھی اہم اقدامات کئے گئے ہیں جس سے نوجوان تیزی سے سپورٹس کی جانب آرہے ہیں۔ نوجوانوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں نوجوانوں کو اس وقت سپورٹس کی 315جدید سہولتیں میسر ہیں جبکہ 200 ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے ، ان منصوبوں کی تکمیل سے سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے ہرشہر میں سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایک ہی معیار رکھا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن