• news

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس فروری کے تیسرے ہفتے میں ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس فروری کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ میزبانی اور انتظامات کے حوالے سے کونسل کو آگاہ کرے گا۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ایونٹ رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے، اس ضمن میں ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس فروری کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے اے سی سی کا یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ میزبانی اور انتظامات کے حوالے سے کونسل کو آگاہ کرے گا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان میں ایشیاکپ میں شرکت سے انکار کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دو وینیوز پر ایشیا کپ کرانے کا آپشن کھلا رکھا ہے ایونٹ کے لیے دوسرا وینیو ڈھاکہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن