• news

الیکشن کمشن میں فریال تالپور کیخلاف درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن میں فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کے لیے دائر درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ ای سی پی درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست تحریک انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کی تھی۔ ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف سالانہ گوشواروں میں جائیداد چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور کو اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا جائے۔ خیال رہے الیکشن کمشن نے عدم پیروی پر فریال تالپور کے خلاف پہلی نااہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن