وزیراعظم نئے کفالت پروگرام کا آج اجراء کریں گے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان آج نئے کفالت پروگرام کا اجراء کریں گے جس کے تحت ملک بھر کی7 ملین غریب خواتین کو 2000 روپے ماہانہ نقد مالی معاونت فراہم کی جائیگی۔ بی آئی ایس پی کارڈ کو کفالت کارڈ سے بدل دیا گیا ہے ،قبل ازیں کارڈ پر محترمہ نے نظیر بھٹو شہید کی تصویر ہوا کرتی تھی تاہم اب احساس کفالت کارڈ پر قائد اعظم کی تصویر کا اجراء کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کفالت کے اجراء کے حوالے سے اس پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ دس سال بعد بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مستحقین کی رجسٹریشن کے لیے سروے طریقہ کار کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کے تحت عملدرآمد اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خواتین نہ صرف پوری رقم وصول کریں گی، بلکہ اپنے مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کے بھی قابل ہوں گی۔