جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ادویہ کمپنیوں نے جان بچانے والی بعض ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ جان بچانے والی بعض ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈائیلاسز میں لگنے والے انجکشن کی قیمت میں ساڑھے پانچ ہزار روپے اضافہ ہوا ہے ٹیکے کی قیمت ساڑھے 8 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار 8 سو روپے کر دی گئی کیسز میں جلد کیلئے استعمال ہونے والی دوا 110 سے بڑھا کر 125 روپے کر دی گئی۔ کیسز کی مرض کی دوسری دوا 20 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار 5 سو روپے کر دی گئی شوگر کے مریضوں کیلئے ایک قسم کی انسولین کی قیمت 27 سو سے ساڑھے 3 ہزار کر دی گئی۔ 32 ہزار کے قریب ادویات میں سے 100 کی قیمتوں میں روز اضافہ ہوتا ہے۔ چیف ڈرگ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمت بڑھانے والوں پر 31 دسمبر تک 442 کیس بنائے جن ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے ہمارے علم میں نہیں۔