• news

عارف علوی سے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پہلی پروفیشنل لیگ کے انعقاد کیلئے پی ایچ ایف حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ایوان صدر میں ملاقات۔ صدر پی ایچ ایف نے ملاقات میں صدر پاکستان کو قومی کھیل ہاکی کے معاملات کے بارے میں انہیں مکمل بریف کیا۔ خالد سجاد کھوکھر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کہا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے حکومتی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے اس کے بغیر قومی کھیل کو ترقی نہیں دی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں اکتوبر میں پہلی پروفیشنل لیگ کے انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن