• news

برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کو سفر کیلئے محفوظ قرار دیدیا: اسلام آباد کا خیر مقدم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان کو سفر کیلئے محفوظ ملک قرار دیدیا۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی ٹریول ایڈائزری میں پاکستان میں امن و امان میں بہتری کو تسلیم کیا گیا ہے۔ امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی درست سمت میں مثبت قدم ہے۔ پاکستان نے سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ امریکی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے سلامتی کی بہتر صورتحال پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیا۔ برطانیہ نے حال ہی میں پاکستان کیلئے سفری شرائط نرم کی ہیں۔ پرتگال‘ ناروے کی سفری شرائط میں نرمی‘ یورپین حکومتوں کے پاکستان پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ پاکستان کو 2020ء میں تعطیلات کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے آزادانہ پالیسی کا آغازکیا اور سیاحت کیلئے موزوں ماحول دیا۔ امید ہے بڑی تعداد میں سیاح پاکستان کا رخ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن