• news

میجر جنرل بابر افتخار آج ڈی جی آئی ایس پی آر کا منصب سنبھالیں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’ آئی ایس پی آر‘‘ کے نامزد سربراہ میجر جنرل بابر افتخار آج ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کا منصب سنبھالیں گے۔ انہیں میجر جنرل آصف غفور کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر مقررکیا گیا ہے‘ جنہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ اوکاڑہ کا اہم منصب سونپا گیا ہے۔ ملک کے نئے عسکری ترجمان میجر جنرل بابر افتخار آرمڈ کور سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 1990 میں بری فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ دوران کیرئر وہ اہم کمانڈ، سٹاف اور تربیتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن