• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، ایل این جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 111 روپے کمی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافے اور پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی تھے تاہم وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 111روپے فی سلنڈر کمی کا اعلان کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے فروری کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔اوگرا نے فروری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1680.21 روپے مقرر کر دی۔ جنوری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے تھی۔

ای پیپر-دی نیشن