تھل پراجیکٹ کینال میانوالی کی پٹڑی کو پختہ کیا جائے
مکرمی! میانوالی تا عیسیٰ خیل کارپٹ روڈ تین سال قبل تعمیر ہوئی تھی اس روڈ پر روزانہ ہزاروں گاڑیاں موٹر سائیکلیں کاریں ٹرالر اور دیگر بے شمار گاڑیاں گزرتی ہیں، خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کا بے حد رش ہوتا ہے۔ اس رش کی وجہ سے تین سال کے عرصہ کے دوران سینکڑوں حادثات اس روڈ پر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی حکام کو کئی مرتبہ استدعا کی تھی کہ نہر تھل پراجیکٹ میانوالی کے دونوں طرف پٹڑیوں کو پختہ تعمیر کی جائے۔ مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے استدعا ہے کہ وہ اس روڈ کی تعمیر کے لیے محکمہ انہار میانوالی کے ذمہ داروں کو حکم صادر کریں (سید لطف علی بخاری، موچھ ضلع میانوالی)