• news
  • image

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف عارضی فتح

مکرمی! بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی عارضی فتح پر خوشی کے شادیانے ایسے بجائے جا رہے ہیں جیسے پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو۔ شیر شاداب خاں، عماد وسیم، احسان اللہ، حسن علی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں۔ کیا ان کھلاڑیوں خاص طور پر شعیب ملک، محمد حفیظ کے ہوتے ہوئے مصباح کو کوچ رہنے کی ضرورت نہیں ہے جو کمزور بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف کارکردگی سے ایسے بیان داغ رہے ہیں جیسے وہ بریڈ مین سے بھی بڑے کھلاڑی ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی میں منتخب نہ کر کے انہیں کمزور ٹیم کے خلاف ڈال کر ان کی ٹیم میں انتخاب کو JUSTIFY کیا ہے۔ پھر مسلسل شاداب خاں کو ناقص کارکردگی پر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔ عماد وسیم جو فیلڈنگ، بیٹنگ، بائولنگ میں بالکل ناکام ہیں انہیں نکال کر عمر خاں کو کیوں نہیں کھلایا جا رہا۔ کاشف بھٹی کی عمر کے لحاظ سے شمولیت سوالیہ نشان ہے۔ احسان الحق کی جگہ عابد علی کو منتخب کیاجاناچاہئے تھا۔ (طاہر شاہ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، دھرمپورہ لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن