فیصل آباد: رکشہ ڈرائیور نے ماں بیٹی کو اغوا کر لیا‘ خاتون قتل‘بچی بازیاب
فیصل آباد(صباح نیوز) فیصل آباد میں ایک رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو ایک سالہ بیٹی سمیت اغوا کر کے قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا ۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے رہائشی اعجاز کی بیوی اپنی ایک سالہ بیٹی سمیت 9جنوری کو اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔پولیس نے اغوا کے شبہے میں موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے رکشہ ڈرائیور صدیق کو ٹریس کر کے اس سے تفتیش کی تو اس نے خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گذشتہ 8 ماہ سے مبینہ طور پر خاتون سے دوستی تھی جو ماں بیٹی کو ساتھ لے گیا تھا اور چنیوٹ لے جا کر اس نے خاتون کو قتل کر دیا اور لاش کماد کی فصل میں پھینک دی۔