نئی دہلی: لڑکی کو بس میں زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 مجرموں کی سزائے موت ملتوی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) نئی دہلی میں لڑکی کو چلتی بس میں زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 مجرموں کو آج دی جانے والی پھانسی عدالت نے مزید احکامات تک ملتوی کر دی۔ چار مجرموں میں سے ایک کو تاحال آخری لیگل اپیل کا حق حاصل ہے جبکہ ایک مجرم کی رحم کی اپیل صدر کو ارسال کی گئی ہے۔